English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بم دھماکا، ایک شخص ہلاک

القمر

باجوڑ(صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق باجوڑ تحصیل کے علاقے سالارزئی کے درہ بازار میں بم دھماکا ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔زخمی کو ہیڈ کوارٹر خاراسپتال منتقل کردیا گیا اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے