English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بارش کے بعد خستہ حال سڑکیں پانی میں بہہ گئیں ،عقیل احمد خان

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں نے شہر ، لطیف آبادکی سڑکوں کا حلیہ بگاڑ دیا، بارش کے بعد سڑکیں بہہ گئیں‘ علاقہ کھنڈرات میں تبدیل،پہلے سے خستہ حال سڑکیں بارشوں کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، تباہ حال سڑکوں پرٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے ، تباہ حال سڑکو ں کی فوری طور پر تعمیر کرائی جائے حال ہی میں ناقص مٹریل سے تعمیر ہونے والی سڑکیں بارش کے پانی میں بہہ گئیںجس کی وجہ سے سرکاری افسران، ٹھیکیداروں کی ملی بھگت اور کرپشن سمیت ناقص مٹریل استعمال ہونے کی قلعی کھل گئی ہے۔ آٹو بھان روڈ،لطیف آباد نمبر8,11,12,7 , قاسم آباد نسیم نگر، علمدار چوک ، اسٹیشن روڈ ، کلاتھ مارکیٹ ، فقیر کا پڑسمیت پہلی بارش کا بھی مقابلہ نہ کر سکی سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے جس سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیںجو کسی بھی وقت جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں، گہرے گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہے جس کی و جہ سے یہاں سے گزرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شہر کی ہر سڑک حکومت سندھ، محکمہ بلدیات، ایچ ایم سی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اربوں روپے کے منصوبوں کے ذریعے بننے والی سڑکیں چند گھنٹوں کی بارش برداشت نہیں کرسکتیں، سڑکوں کی تعمیر میں معیار اورمیٹریل کے استعمال کے حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں اور سڑکوں کی تباہی کے باعث کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ،سڑکوں پر پڑنے والے اندھے گڑھوں سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے، سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں سے موٹرسائیکل سوار اور رکشوں میں سفر کرنے والے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔لطیف آباد سمیت شہر میں نکاسی آب کا ناقص نظام شاہراہوں اور سڑکوں کو چند ہفتوں میں تباہ کر دیتا ہے ،حیدرآبادکی سڑکیں جو پہلے ہی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں ،مون سون بارشوں سے تباہی کے آخری دہانے تک پہنچ گئی ہیں ،تباہ حال سڑکیں فوری طور پر تعمیر کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے