English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ شاہد ضمیر کا تبادلہ

القمر

فیصل آباد(آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ شاہد ضمیر کا تبادلہ ہونے پر سانحہ 9مئی کے واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے 57کارکنان کے مقدمات کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق 9مئی کو سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اﷲ کے گھر اور حساس ادارے پر حملہ کرنیوالے پی ٹی آئی کے کارکنان کیخلاف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمات زیرسماعت ہیں، آج بھی تحریک انصاف کے 57کارکنان خصوصی عدالت میں پیش ہوئے تو خصوصی عدالت کے جج راجہ شاہد ضمیر کے تبدیل ہونے پر سماعت 14ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے