English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاند نظر نہیں آیا: یکم ربیع الاوّل جمعہ، عیدمیلادالنبی17 ستمبرکو ہوگی

Eid Milad-un-Nabi will be on September 17

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور سیکریٹریٹ میں ہوا جبکہ کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کیلیے سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس موقع پرچیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا یکم ربیع الاول 6 ستمبر جبکہ بارہ ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے