وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق کامظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا۔
چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منائیں گے، قومی اسمبلی سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی نے ختم نبوت پر قرار داد منظور کی تھی، آج قانون ساز اسمبلی نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانےکی قرار داد منظور کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، ہم نے لوگوں سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا،عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ 3 ماہ سے بجلی 3 روپے فی یونٹ دی جارہی ہے، اس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت میں وہ معجزاتی کام ہوئے ہیں جن کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا تھا۔
