English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیض حمید کیس ثبوت ہے فوج ذاتی اور سیاسی مفادات پرخلاف ورزیوں کو کس قدر سنجیدہ لیتی ہے ، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، داخلی سلامتی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ رواں سال 32 ہزار 173 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں سے چار ہزار آپریشنز صرف گزشتہ ماہ میں انجام دیے گئے۔ ان آپریشنز میں 90 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، اور یہ جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں اندرونی اور بیرونی دشمن عناصر کی ایما پر کی گئیں۔ بلوچستان کے واقعات میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بلوچستان میں عوام کے درمیان پایا جانے والا احساس محرومی اور ریاستی جبر کا تاثر غلط ہے، اور حالیہ واقعات کا نہ اسلام سے تعلق ہے نہ بلوچ روایات سے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاک فوج کی غیر سیاسی حیثیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج کسی سیاسی ایجنڈے کی حامی نہیں ہے اور خود احتسابی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کے خلاف آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے ثبوت سامنے آئے، جس پر ان کا کورٹ مارشل کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فوج دیگر اداروں سے بھی توقع کرتی ہے کہ وہ ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لیے اپنے منصب کا غلط استعمال کرنے والوں کو جوابدہ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے