ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارساز حادثہ: جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے نتاشا دانش کو معاف کردیا

کراچی: کارساز حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور نتاشا دانش کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ورثا نے اللہ کی رضا کے لیے نتاشا کو معاف کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے بعد مقتولہ آمنہ کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم دیت کے طور پر ادا کی گئی ہے۔ یہ رقم پے آرڈر کے ذریعے ادا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وکیل نتاشا دانش اور عدالت میں موجود دیگر فریقین نے ابھی تک دیت کی رقم کی تصدیق نہیں کی کہ کتنی رقم ادا کی گئی ہے۔

معاہدے میں یہ بھی شامل ہے کہ جاں بحق آمنہ کے کسی قریبی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت دی جائے گی اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بھی الگ سے رقم ادا کی گئی ہے۔ یہ معاہدہ قانونی ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

اس سے قبل عمران عارف اور آمنہ عارف کے اہل خانہ نے عدالت میں حلف نامے جمع کرائے، جن میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ نتاشا کو معاف کر چکے ہیں اور ان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

حلف نامے میں کہا گیا کہ حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا اور یہ معافی بغیر کسی دباؤ کے دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں