English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج کے دن پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے

القمر

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) پورے ملک کی طرح کندھکوٹ میں یوم دفاع کے دن کی مناسبت سے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی شکل میں وطن کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج پورے ملک کی طرح کندھکوٹ میں بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں موجود شرکاء نے اپنے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر یوم دفاع قومی دن کے تحت جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔اس خاص دن پر 1965ء کی جنگ میں پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کی یاد میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جو کہ ایک تاریخ ہے جس میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی۔ آج کے دن پاکستانی فوج کے جوانوں نے اپنی جان کے نذرانے دے کر ملک کی حفاظت کی ہم پوری قوم ان کو مل کر سلام پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے