English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دباؤ کے باوجود ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کرینگے: شرجیل میمن

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بس ٹرمینلز کی منتقلی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی ،دباؤ آرہا ہے لیکن ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کریں گے

ایک بیان میں وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں، کراچی شہر سے باہر ٹرمینلز کی منتقلی کا مقصد شہر کی سڑکوں سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عدالتی احکامات کی تعمیل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ،شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز قانون کا احترام اور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے،چاہتے ہیں کہ شہریوں کی تکالیف کا خاتمہ ہو اور ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بھی متاثر نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے اور من گھڑت بنیادوں پر مقدمات درج کرائے ہیں ،ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدِ نظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے