پشاور: سوات اور اس کے گردونواح میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات، مینگورہ، شانگلہ، مالاکنڈ اور بٹ خیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش علاقہ افغانستان تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ تلاوت کلام پاک کے بعد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

