ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کو چیلنجز سے نکالنے کیلیے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، صدر زرداری

Big landowners will also be taxed

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔

ایوانِ صدر میں مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے  میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سیاسی استحکام فروغ دینے اور سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیاسی اتحاد ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے  سے جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے۔ خدمات کی فراہمی بہتر بنانے ، معاشی خوشحالی کے لیے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر  ہو چکی ہیں۔ ہمیں عوامی فلاح کے لیے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر پرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔

عشائیے میں چیئرمین سینیٹ ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ اے این پی کے صدر و سینیٹر ایمل ولی خان ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، سابق نگران وزیراعظم و سینیٹر انوار الحق کاکڑ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان سمیت ملکی اعلیٰ سیاسی قیادت  بھی شریک ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں