حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، نامعلوم افراد نے بینک میں رقم رکھنے کیلیے جانے والے نجی کمپنی کے2 ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ لیے اور فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہیرآباد مارکیٹ تھانے کی حدودٹاور مارکیٹ کے قریب بھرے بازار میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے ملازمین گوہر مرزا اور غلام مرتضی جو بینک میں رقم رکھنے کیلیے جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زورپر ان سے 32لاکھ روپے لوٹ لیے اور باآسانی فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔علاوہ ازیںسائٹ پولیس کا کار لفٹر گروہ سے مقابلہ،ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، چوری شدہ کار برآمد،سائٹ پولیس کاکار لفٹر گروہ سے مقابلہ ٹنڈو محمد خان روڈ گنجو ٹکر کے قریب پیش آیا ،ٹنڈو محمد خان روڈ کی جانب سے ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا، کلٹس کار میں سوار افراد نے پولیس کے اچانک روکنے پر گرفتاری کے خوف سے فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جانب سے بہتر حکمت عملی کیساتھ بھرپور کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوگیا جبکہ دیگر 3 ساتھی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے،زیر حراست ملزم کی شناخت حاجی غنی بروہی کے نام سے ہوئی، گرفتار زخمی ملزم کو برقت طبی امدادکیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ،گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد سوزوکی کلٹس کار نمبر AMG-344 ماڈل 2006 ضلع ٹنڈو محمد خان سے چوری شدہ ظاہر ہوئی۔
