ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کو دھمکیاں : دانیال عزیز پر فرد جرم عاید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ شکرگڑھ نے پولیس کو دھکمیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر فرد جرم عاید کر دی۔دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شکر گڑھ کی عدالت میں ہوئی، جس دوران سینئر سیاستدان دانیال عزیز عدالت میں پیش ہوئے۔دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔دانیال عزیز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے تھے اور الیکشن کمیشن نے بھی دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں