English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی: ملک بھر میں شدید بارش سے معمولات بری طرح متاثر

اٹلی میں موسلادھار بارش کے دوران سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں شدید بارش نے معمولات کو بری طرح متاثر کیاہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اٹلی میں طوفان ، موسلا دھار بارش ، تودے گرنے، دریاوّں میں طغیانی آنے اور سیلاب سے بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ حال ہی میں ملک کے شمال میں ویلے دی اوستا کے علاقے میں واقع الپس میں تقریباً 4 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع مونٹی روزا پہاڑ پر برفانی توداگرنے کا واقعہ پیش آیا،جس سے 8 کوہ پیما متاثر ہوئے ۔ الپس کے بلند ترین مقام مونٹ بلینک کو سر کرنے والے 4 کوہ پیما طوفان میں لاپتا ہو گئے جن میں 2 کوریائی اور 2 اطالوی کوہ پیما شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے