English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیم و تربیت ہی ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے،ضیاء الدین انصاری

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت ہی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، پاکستان میں تعلیمی مسائل پر قابو پانے اورتعلیم کے فروغ کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہے جس کی مثال لاہور کے الخدمت اسکولز کنویں اور دسویں جماعت کا 100 فیصد رزلٹ ہے، الخدمت فاؤنڈیشن اسکولز کی بہترین سالانہ کارکردگی پر منتظمین، پرنسپلز، اساتذہ اور طلبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے فنی تعلیمی پروگرامز کا فروغ وقت اہم ضروت بن چکا ہے، الخدمت بنوقابل پروجیکٹ سے ہزاروں نوجوان فنی تربیت سے باعزت روزگار کمارہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت خلق کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے ساتھ تعلیمی کے فروغ کے لیے بھی انقلابی اقدامات کررہی ہے، شہر لاہور میں ہزاروں بنو قابل پروگرامز کے تحت مفت فنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور آنے والے وقت میں بھی اس پروجیکٹ کو وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر تعلیم کے فروغ کے لیے یکساں نظام تعلیم کے نظام کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن اسکولز میں بہترین سالانہ کارکردگی پر اساتذہ اور طلبہ کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے