English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکارپور: الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کا نرسنگ کونسل میں انضمام مسترد

القمر

شکارپور (نمائندہ جسارت) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی صدر شرافت اللہ یوسفزئی کی ہدایت پر ہیلتھ پروفیشنل پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن سندھ کے صوبائی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس وڈیو لنک پر منعقد ہوا، جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے تمام شرکاء کو الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل و دیگر کونسلوں کو پاکستان نرسنگ کونسل میں ضم کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ ہیلتھ پروفیشنل پیرامیڈیکل سندھ کے صدر خادم حسین مستوئی، محمد زاہد آرائیں، ذوالفقار عباسی، اعجاز کاکیپوٹو، بشیر لاشاری، ظہیر طاہر ابڑو، محمد قاسم کھوسو، ریاض سومرو، امداد جمالی، عمران راجپر، دادن خان رستمانی، محمد علی راجپوت، صابر کھوکھر، ریحانہ مقصود، رجب میمن اور دیگر عہدیداروں نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کو کسی صورت پاکستان کی پیرا میڈیکل اسٹاف تسلیم نہیں کرے گا، پاکستان بھر میں پیرا میڈیکل نے طویل جدوجہد کے بعد کونسل کی منظوری حاصل کی ہے جسے حکومت پاکستان بچت کے نام پر نرسنگ کونسل میں ضم کرنے جا رہی ہے، اگر ایسا کیا گیا تو پاکستان بھر سے اس اقدام کے خلاف بھرپور طریقے سے تحریک چلائی جائے گی، جس سے پورے پاکستان میں محکمہ صحت کے حالات خراب ہونے کی ذمے داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے