English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اورنج لائن، میٹرو، اسپیڈو میں مفت سفری سہولیات دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں ماس ٹرانزٹ منصبوں اورنج لائن، میٹرو اور اسپیڈو بسوں پرمفت سفری سہولیات کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بزرگوں، اسپیشل پرسن اوراسٹوڈنٹس کو پنجاب ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں فری سفری سہولیات دینے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان اور راولپنڈی میٹرو بس و اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولیات کی فراہمی کی جائیگی، محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عملدرآمد کی تیاری پکڑ لی۔

بزرگوں، اسٹوڈنٹس اوراسپیشل پرسن کیلیے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر مفت سفرکیلئے سمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کوارسال کردی گئی ہے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج سمری کی منظوری دی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے