English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آمنہ بلوچ 33 ویں خارجہ سیکرٹری تعینات ہوئی ہیں، وہ ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آمنہ بلوچ چین میں پاکستانی قونصل جنرل رہ چکی ہیں، وہ یورپی یونین، بیلجیم اور ملائیشیا میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کی دوسری خاتون سیکرٹری خارجہ ہیں، اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ بھی سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر فائض رہ چکی ہیں۔

آمنہ بلوچ اس سے قبل بھی بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں، انہوں نے چین میں بطور کونسل جنرل اور ملائیشیا میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے