English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قرضوں کے بجائے ملکی وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

rocket in space

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا  ہے کہ ہمیں قرضوں کے بجائے ملکی وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا، ستم یہ کہ 2018 میں ترقیاتی بجٹ جو 12 فیصد تھا آج سکڑ کر چار فیصد تک آگیا۔ اگر ملک میں پالیسی کا تسلسل ہوتا تو آج ترقیاتی بجٹ 15 فیصد تک پہنچ چکا ہوتا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہاکہ پاکستان کو بے شمار معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،ہم ترقیاتی بجٹ کے غلط استعمال کے متحمل نہیں ہو سکتے،موجودہ معاشی حالات میں ترقیاتی بجٹ بنانا بہت بڑا چیلنج تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں، کسی کی نا اہلی کا خمیازہ معاشی بحران کی صورت میں بھگت رہے ہیں، 2018 میں نام نہاد تبدیلی مسلط نہ کی جاتی تو آج یہ ترقیاتی بجٹ 3 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے