English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنری: سابق صوبائی وزیر نواب تیمور کی فریال تالپور سے ملاقات

القمر

کنری (جسارت نیوز) پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر جنگلات اور عمرکوٹ ضلع سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نواب تیمور تالپور نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ فریال تالپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے، صوبائی حکومت سندھ بھر میں عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے، بڑی تعداد میں نوجوان الیکشن جیت کر سندھ اسمبلی پہنچے ہیں، نوجوان وزیر اور ایم پی ایز شہید بینظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہوکر سندھ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔ نواب تیمور تالپور نے کہا کہ وہ صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت اور رہنمائی میں شہید بے نظیر بھٹو کی عوامی بھلائی اور خوشحالی کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے