English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی قیادت نہیں چاہتی کہ عمران خان باہر آئیں، خواجہ آصف

Imran Khan to come out

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نہیں چاہتی عمران باہر آئیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گنڈاپور چاردیواری میں الگ زبان استعمال کرتے ہیں اور اسٹیج پر آکر مولاجٹ بن جاتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں  کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت خاص طور خیبرپختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں گنڈاپور کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ان کے کام آئیں گے، یہ سب ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں گنڈاپور کے بیان پر کھڑے رہنے کا گواہ کوئی نہیں یہ صرف ان کا اپنا بیان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور چاردیواری میں الگ زبان استعمال کرتے ہیں اور اسٹیج پر آکر مولاجٹ بن جاتے ہیں، شہباز شریف سے ملاقات میں وہ شوگر مل بنے ہوئے تھے، بانی پی ٹی آئی کبھی حکمت عملی کے تحت گھی شکر ہوجاتے ہیں تو کبھی منہ سے آگ برساتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے