ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویتنام میں طوفان یاگی سے اموات کی تعداد 197 ہو گئی

ویتنام میں طوفان سے متاثرہ علاقوں کے مکین ضروری سامان کے ساتھ نقل مکانی کررہے ہیں

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے شمالی حصے میں یاگی طوفان کے نتیجے میں اموات کی تعداد 197 ہو گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ واقعات نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ دارالحکومت ہنوئی میں پانی اگرچہ کچھ اْتر گیا ہے لیکن ابھی تک علاقے کا ایک بڑا حصہ زیرِ آب ہے۔ ملک بھر میں 128 افراد ابھی تک لاپتاہیں اور زخمیوں کی تعداد 800 سے زائد ہے۔واضح رہے کہ یاگی طوفان نے 3 ستمبر کو فلپائن کو اپنی لپیٹ میں لیاتھا،جس وجہ سے فلپائن میں 20 افراد ہلاک اور 26 لاپتا ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں