دوشنبے (انٹرنیشنل ڈیسک) تاجکستان کے مفتی اعظم سعیدمکرم عبدالقدیر زادے کو دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کے باہر چاقو سے وارکر کے زخمی کر دیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے مطآبق واقعے کے وقت مفتی اعظم مسجد سے باہر آرہے تھے۔ خوش قسمتی سے انہیں معمولی زخم آئے اورانہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
