English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہادی گروپ نے ایران میں تین ہلاک پولیس اہلکار حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

تہران: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے ایک حملے میں تین پولیس افسران ہلاک ہو گئے ہیں جس کی ذمہ داری جہادی گروپ نے قبول کی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں مسلح مجرموں کے حملے میں پولیس فورس کے تین اہلکار ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس افسران کو ایک پیٹرول اسٹیشن پر نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جہادی گروپ جیش العدل نے سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسی گروپ نے گزشتہ ماہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو قتل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے