ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور ہائیکورٹ: علی امین گنڈا پورکے معاون خصوصی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Special Assistant to Chief Minister KP

پشاور:  ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی گرفتاری سے روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں مصدق عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر صدیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں ہمارے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو درخواست گزاروں کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے کہا کہ کسی کیس میں گرفتار کرنا ہو تو حکومت عدالت کو پہلے آگاہ کرے گی۔عدالت نے درخواستوں پر وفاقی حکومت سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں