English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔117آئی پی پیز کے معاہدے 2040ء سے 2050ء تک ہونے کا انکشاف

القمر

اسلام آباد(آن لائن)پاور ڈویژن نے نجی پاور کمپنیوں سے معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دیں ، آئی پی پی کے ساتھ معاہدوں اور لائسنز کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ 180آئی پی پیز میں سے 117 کے معاہدے2040 سے 2052 تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق صرف 36 پلانٹس نے 2سال میں 14 کھرب روپے سے زائد کیپسٹی پے منٹ کی مد میں وصول کر لیے ہیں ،17 پلانٹس نے 2 سال میں 9کھرب سے زائد کیپسٹی پے منٹ لی۔وزارت توانائی کے مطابق سال 2022-23ء میں 36 آئی پی پیز کو 4 لاکھ 87 ہزار 851 ملین روپے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں دیے گئے۔ 2023-24 میں 36 آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں9 لاکھ 23 ہزار818 ملین روپے دیے گئے۔5 آئی پی پیز کو سال 2023-24ء میں 50 فیصد کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 1 لاکھ 88 ہزار824 ملین روپے دیے گئے۔ 2023-24ء میں 12 آئی پی پیز کو 7 لاکھ 69ہزار 409 ملین روپے 50 فیصد کیپسی پیمنٹ کی مد میں دیے۔علاوہ ازیںقومی اسمبلی میں بھنگ کی کاشت کی قانونی اجازت کے بل کو منظورکرلیا گیا۔ بھنگ کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی سے منسوب کیا گیا ہے۔بل وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے نے پیش کیا۔دریں اثنا ایوان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے قومی اسمبلی کی کاروائی کی پی ٹی وی سے یکطرفہ نشریات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کو قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے اجازت نہ دی جائے۔ کیونکہ پی ٹی وی یکطرفہ ( ون سائیڈنگ) رپورٹنگ کرتا ہے،پی ٹی وی کو اس ایوان میں بند کیا جائے،کیا پی ٹی وی صرف ایک سائیڈ کا ہے؟۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی کی تباہی میں تمام سیاسی جماعتوں نے کردار ادا کیا ہے۔مزید برآں اجلاس میں وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سابق فاٹا کو وعدہ کردہ معاوضہ کی رقوم کے تحت 118 ارب روپے خیبرپختونخوا حکومت کو جاچکے ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میںاسد قیصر نے کہا کہ جب فاٹا کا انضمام کیا جارہا تھا تو اس پارلیمنٹ نے 2 وعدے کیے تھے،اب تک کتنے فنڈ جاری کیے گئے ہیں؟ آج تک وہ فنڈ کیوں نہیں ریلیز ہوئے؟ جس پر وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ 118 ارب روپے خیبرپختونخوا حکومت کو جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے