English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد: تھانہ سائٹ کی حدود میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے تھانہ سائٹ کی حدود میں گھر سے ماں بیٹی لاشیں برآمد ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق معاملے خود کشی معلوم ہوتا ہے لڑکی کو نشہ آوور شے دیکر بے ہوش کیا جس کے بعد پاؤں باندھ کر رسی سے اسکا گلا دبا کر ماردیاجبکہ خاتون سیڑھی کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی لڑکی جانب سے مزاحمت کے شواہد نہیں ملے، پولیس کے مطابق سائٹ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نارا جیل کے پاس ایک گھر میں ماں بیٹی نے خودکشی کی ہے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سائیٹ اور ایس ایچ او سائیٹ عمران رشید کو فوری انکوائری کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا،ڈی ایس پی سائٹ مختیار میمن اور ایس ایچ او سائٹ انسپکٹر عمران رشید شیخ نے فوری جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا مزید کرائم سین یونٹ ٹیم کو بھی طلب کیا گیا جنہوں نے جائے وقوعہ کے شواہد اکھٹے کیے پولیس ٹیم، کرائم سین یونٹ ٹیم اور ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون بختاور عمر 40/45 سال نے پہلے اپنی بیٹی بنام صباء عمر تقریبا 18 سال کو کوئی نشہ اور شے دیکر بے ہوش کیا جس کے بعد پاؤں باندھ کر رسی سے اسکا گلا دبا کر جان سے ماردیا اور خود نے سیڑھی کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی مزید تحقیقات کے مطابق بختاور خاتون ذہنی مریضہ تھی، اس کا شوہر اسے بچوں سمیت چھوڑ کر چلے گیا تھا، وہ اپنے 4 بچوں ایک بیٹی اور 3 بیٹوں کیساتھ اکیلی رہتی تھی، وہ اور اسکے بچے انتہائی غربت اور بھوک کا شکار، چھوٹے سے مکان میں رہائش پذیر تھے، فوتی کے 3 بیٹے جن کی عمر 22 سے 16 کے درمیان ہیں، روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرتے ہیں اور اس گھرانے کی غربت و پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جس گھر میں یہ لوگ رہائش پذیر ہیں وہ اتنا چھوٹا اور تنگ ہے جس میں صرف ماں اور بیٹی ہی سوتی تھی جبکہ تینوں بچے گھر سے باہر سوتے تھے مزید بچوں نے بتایا کہ انکی ماں نے اس سے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے