English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا: حافظ نعیم الرحمٰن

we have all options of peaceful protest

لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں اپنے مرضی کے ججز لگانا چاہتی ہے اور اس کے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ حکومت کو اس معاملے کو نہیں چھیڑنا چاہیے کیوں کہ موجودہ حالات میں آئینی ترمیم بل ملک کے لیے خطرناک ہوگا، یہ عمل آئین کو بے وقعت کرنے والا ہے، اس مسئلے کو سنجیدہ لینا چاہیے اور حکومت کو ایسے کسی بھی عمل سے باز رہنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کی صورتحال ہے خاص طور پر بلوچستان میں جو حالات نظر آرہے ہیں جہاں پاکستان کی بقا پر لوگوں نے سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں ،کے پی اور بلوچستان کے مسائل پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں امریکا نوازی کے باعث ملک میں بےامنی کے حالات پیدا ہوئے ہیں، دوسری طرف سندھ میں جو کچے کا علاقہ ہے اس میں کچے کے ڈاکو، پکے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی میں کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک زور شور سے جاری ہے، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہاہے، امید کرتا ہوں چیف جسٹس ایکسٹینشن میں عدم دلچسپی کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سنجیدہ ہیں تو وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کو آن بورڈ لاکر افغانستان سے بات کریں۔ ،پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بیان دیا کہ ان کےلوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے لہٰذا سلمان اکرم کے بیان پرنوٹس لیا جائے اور انکوائری کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے زیادہ امریکا کی غلامی کا مسئلہ ہے ۔جب بھارت یا یورپ لے سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں لے سکت، اس سے بڑھ کر اور کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ فوج اور عوام ایک دوسرے کے سامنے آجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے