ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علمی شخصیت مولانا عبد الرحیم چترالی انتقال کرگئے

کراچی(نمائندہ جسارت)برزگ علمی شخصیت استاذ الحدیث مولانا عبد الرحیم چترالی تقریباً 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بعد نماز جمعہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی،جس میں علماء و طلبہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں شیر شاہ قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق وفاق المدارس کے قائدین نے مولانا عبدالرحیم چترالی کے انتقال کو علمی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں