ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدلیہ کو فتح کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے: علیمہ خان

justice

لاہور : بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو فتح کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک مقصد کے لیے لائی جا رہی ہے۔ عدلیہ کو فتح کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے اور یہ سب فارم 47 والی حکومت کو بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس سے قاضی فائز عیسی کو ڈبل ایکسٹینشن مل جائے گی۔ لوگوں کو اغوا کرکے نمبر گیم پورا کیا جا رہا ہے۔ عدلیہ واحد ادارہ ہے جو آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ ظلم کا نظام نہیں چلے گا۔ یہ انصاف کے نظام پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔ ہمیں انصاف کے نظام کو بچانے کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی تو کہہ رہے ہیں کہ میرا مینڈیٹ واپس کریں۔ فوج سے نہیں جنرل عاصم منیر سے بات کرنی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونا چاہیں۔ علی امین گنڈا پور مشکل حالات میں کام کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں