English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس یوکرین سے جنگ نہیں جیت سکے گا: جوبائیڈن

Israel's attacks

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران یوکرین کی مدد کے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی مزائلوں کو روس کے اندر استعمال کرنے پر بھی غور کیا گیا

اس موقع پر امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے جبکہ میں پیوٹن کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ سے متعلق آئندہ چند ہفتے اورمہینے اہم ہوسکتے ہیں، امریکا سے خصوصی تعلق مضبوط کیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے