English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں قومی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

5 people killed, 24 injured

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 24 زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے، مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

حکومت بلوچستان نے ژوب بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے اور اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تمام زخمیوں کو پولیس اورلیویز کی گاڑیوں میں ژوب ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے