English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنری : سونارہ برادری کا ہندو نوجوان مشرف بہ اسلام ہوگیا

القمر

کنری(جسارت نیوز)اسلام کی حقانیت آشکار ہونے پر سونارہ برادری کا ہندو نوجوان مشرف بہ اسلام ہوگیا،تفصیلات کے مطابق مالہی پاڑہ مٹھی ضلع تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے کنری کے رہائشی 29 سالہ نوجوان ساگر ولد دسرت سونارہ (زرگر) نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر خانقاء گلزار خلیل سامارو کے سجادہ نشین پیر محمد ایوب جان سرہندی کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا،اسلام قبول کرنے کے بعد نوجوان کا اسلامی نام محمد عبد اللہ رکھا گیا ہے،نومسلم محمد عبد اللہ نے بتایا کہ اس نے کسی لالچ اور دباؤ کے بغیر اسلام کو سچا مذہب جان کر اپنی مرضی اور رضا خوشی سے اسلام قبول کیا ہے جس پر وہ مطمئن اور بہت خوش ہے کہ اللہ تعالی نے ان کو ہدایت دیکر کفر کے اندھیروں سے نکال کر دامن مصطفی سے جوڑ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے