ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل واڈا نے حکومت کو نکما اور نا اہل قرار دے دیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

صحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے چمپیئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟ فیصل واڈا کی یہ تنقید حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کی عکاسی کرتی ہے، جس سے ملکی سیاسی منظر نامے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں