ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ کا افغان حکومت سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا مطالبہ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر افغانستان حکومت سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کی عظمت کو نہیں مانتا وہ افغانستان چلا جائے، علی امین گنڈاپور کو افغان قونصل جنرل کو کہنا چاہیے تھا کہ آپ میرے دفتر میں بیٹھیں، معلوم نہیں افغان قونصل جنرل کو ذہنی معذوری تھی یا جسمانی؟ انہوں نے کہا کہ 2040 کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، پاکستان کو آگے کیسے بڑھنا ہے اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو 25 دسمبر کو ساتھ بٹھائیں گے، اپنی کرسی پر نہ بھی رہا تو پارٹی کی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان، چیمبر آف پاکستان اور دیگر کو خطوط لکھے ہیں، 25 دسمبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے روڈ میپ لیں گے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا کر ہی دم لیں گے، حیدرآباد کو آئی ٹی انیشی ایٹیو شروع کرنے کی تیار کر لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں