English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرا علی خیبرپختونخواہ نے اختیار عوام کا پورٹل کا افتتاح کردیا

 پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عوامی اختیار کا پورٹل موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس ایپ کا بنیادی مقصد عوامی اختیارات ہیں اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچاسکیں گے، ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔

عوامی پورٹل کے اجرا سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا۔

اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے جس کے ذریعے وزیر اعلی اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہین گے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے