English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانسیسی فوج کی جاپان کے ساتھ پہلی بار مشقیں

القمر

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس اور فرانسیسی فوج نے پہلی بار جاپان میں مشترکہ مشقیں شروع کردیں۔ ان مشقوں میں عسکریت پسندوں سے یرغمالیوں کی بازیابی کی کارروائیوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں فورسز کے دستوں نے شہری علاقے میں عمارت پر دھاوا بولنے کی مشق کی۔فرانسیسی فوج کی سکستھ لائٹ آرمرڈ بریگیڈ کے جنرل والَنٹن سیلر نے کہا کہ فرانس اور جاپان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے