English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم، پولیس کو جلسہ گاہ خالی اور این او سی کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا حکم

nationwide protest from Friday

لاہور:پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم ہونے پرانتظامیہ نےپولیس کو جلسہ گاہ ختم اور این او سی کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے کامقررہ وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد لائٹس اورساؤنڈ بند کردیا گیا جب کہ اسٹیج بھی خالی کرالیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو قانون کے مطابق این او سی کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا  نے کہا کہ  جلسے کا وقت 6 بجے تک مقرر تھا، لہٰذا جلسہ ختم کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اجازت نامے کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے جلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسے خالی کروانا شروع کردیا۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسٹیج پر موجود رہنما نیچے اتر آئے جب کہ شرکا نے بھی جلسہ گاہ سے واپسی کی راہ لی۔  آخری وقت تک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جلسے میں نہیں پہنچ سکے تھے۔

قبل ازیں جلسے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا جب کہ صبح سے کارکنوں کی بڑی تعداد وقفے وقفے سے جلسہ گاہ میں ٹولیوں  اور قافلوں کی شکل  میں پہنچتی رہی۔

 جلسے کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ راستے بند اور رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے باوجود بھی عوام کا جذبہ بلند ہے اور لوگ قافلوں کی شکل میں جلسے  میں شرکت  کے لیے آ رہے ہیں، ہم کس طرح جلسہ وقت پر ختم کر سکتے ہیں؟

دریں اثنا جلسے کے تناظر میں  سیاسی اجتماع کی جانب  جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور سیکورٹی کے سخت انتظامات گزشتہ شب ہی شروع کردیے گئے تھے۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے کارکن مختلف ٹولیوں اور قافلوں کی شکل میں صبح ہی سے جلسہ گاہ آنا شروع ہو چکے تھے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے دوپہر تین تا شام چھ بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے