ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ کا ججوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے پالیسی کا اعلان

missing persons

کراچی : سندھ ہائیکوٹ نے ججوں کی کارکردگی اورصلاحیت جانچنے کیلئے پالیسی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی عدالتوں میں مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ریوارڈ پالیسی کا اجرا کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  پالیسی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، ججز کو کیسز نمٹانے پر یونٹس بطور ایوارڈ دیئے جائیں گے، ماتحت عدلیہ کے ہر جج کو ہر ماہ 125 یونٹس حاصل کرنا لازمی ہوگا، 2 ماہ تک مطلوبہ یونٹ سکورنہ کرنیوالے جج کی کارکردگی خراب تصور ہوگی۔

اعلامیہ میں مزید کہاکہ  خراب کارکردگی والے جج کیخلاف انکوائری ہوگی اور ہائیکورٹ کا مانیٹرنگ جج سمن بھی کرے گا،3سال سے زیرالتوا کیس میں چارج فریم کرنے پر8 یونٹس دئیے جائیں گے، 5برس سیزیرالتواکیسزنمٹانے پر3 یونٹس کاایوارڈدیاجائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں