لاہور:محکمہ ریلوے نے گریڈ 1سے گریڈ 16 تک کی مزید آسامیاں ختم کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت ریلوے نے کمرشل، مغلپورہ ورکشاپ، سلیپر فیکٹری، کیرج فیکٹری، برج ورکشاپ، لوکوموٹو فیکٹری، والٹن اکیڈمی میں گریڈ 16 تک کی آسامیاں ختم کردیں،ریلوے کی مختلف ورکشاپس، والٹن اکیڈمی اور شعبہ کمرشل کی کل 5ہزار 436 اسامیاں ختم کردی گئیں۔
خیال رہے کہ محکمہ ریلوے نے مرحلہ وار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 13 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

