English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا‘ 51 افراد جاں بحق

القمر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں میتھین گیس دھماکے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں 70 کے قریب کان کن دب گئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا جنوبی صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں ہوا۔ امدادی کاموں کے دوران 45 سے زاید کان کنوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ابتدائی طور پر 30 کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی دیگر زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ بعد ازاں کان میں دبے ہوئے مزید کان کنوں کی لاشوں کو نکالا گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 51 تک جا پہنچی جبکہ زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایران میں کوئلے کی کان کے حادثات ناقص انفرا اسٹرکچر اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث عام ہیں۔ ایران تیلسمیت مختلف معدنیات سے بھی مالا مال ہے اور سالانہ تقریباً 1.8 ملین ٹن کوئلہ بھی نکالتا ہے تاہم اس کی ضرورت 3.5 ملین ٹن ہے، باقی کوئلہ درآمد کرنا پڑتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے