پشاور(آن لائن)ضلع کرم میں امن و امان کا مسئلہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے کمشنر کوہاٹ اور آر پی او کوہاٹ کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مسئلے کے پر امن حل کے لیے فوری طور پر جرگہ منعقد کریں گزشتہ ایک سال سے ضلع کرم میں امن و امان کے مسائل جنم لے رہے ہیں، یہ مسائل جرگوں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کارروائیوں سے وقتی طور پر حل کیے جارہے ہیں لیکن یہ مسئلے مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہورہے۔
