English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مخصوص نشستوں کے لیے تحریک انصاف اہل ہے ، جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد :سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ سنی اتحاد کونسل (SIC) مخصوص نشستوں کے لیے آئینی تقاضے پورے نہیں کرتی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک سیاسی جماعت ہے اور ان نشستوں کی اہل ہے۔

جسٹس آفریدی نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے ساتھ جاری کردہ 26 صفحات پر مشتمل اپنے اختلافی نوٹ میں کیا، جو الیکشن کمیشن (ECP) کی 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت کی “درخواست” پر مبنی تھا۔

اختلافی نوٹ کے مطابق جسٹس آفریدی نے SIC کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی اہل ہے، لیکن وہ اس عدالت کے سامنے فریق نہیں بنی یہ کارروائیاں 3 جون سے جاری تھیں ۔

جسٹس نے اخلاقی نوٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی نے 26 جون تک فریق بننے کے لیے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ بیرسٹر گوہر نے 26 جون کو فریق بننے کی درخواست دائر کی اور عدالت سے جاری کیس میں معاونت کی اجازت طلب کی، لیکن پی ٹی آئی نے اپنے حق میں کوئی اعلان نہیں مانگا۔

پیر کو جاری کیے گئے فیصلے میں جسٹس آفریدی نے ECP کو حکم دیا کہ وہ فریقین کو سنیں اور سات دن کے اندر فیصلہ کریں۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بینچ نے ECP کی درخواست، جس میں 12 جولائی کے فیصلے کی “بعض وضاحتوں ” کو نمٹا دیا تھا۔ پیر کے روز سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ECP کو حکم دیا کہ وہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کو نوٹیفائی کرے۔

پیر کو سپریم کورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین کے منافی تھا اور مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دی جانی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے