ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف جسٹس کے اختیارات بڑھانے سے متعلق آرڈیننس چیلنج

اسلام آباد( آن لائن)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس میں چیف جسٹس کے بڑھانے گئے اختیارات کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا گیا۔ چودھری احتشام الحق ایڈووکیٹ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں سیکرٹری وزارت قانون، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایاگیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آرڈیننس کا اجرا پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہے،عدالت عظمیٰ بھی قرار دے چکی آرڈیننس صرف ہنگامی حالات میں جاری ہو سکتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دیاجائے،آرڈیننس کے تحت تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، آرٹیکل 9 میں عوام کو آزاد عدلیہ سے رجوع کرنے کی آزادی ہے جب کہ آرٹیکل 10 اے کے تحت فئیرٹرائل عوام کے آئینی حقوق میں شامل ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ آرڈیننس سے اضافی اختیارات دیے جارہے جس کا روٹین میں استعمال پارلیمنٹ کے اختیارات کو کم کررہا ہے، آرڈیننس سے آزاد عدلیہ کے اختیارات پر اثر پڑیگا، عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر منفی اثر پڑیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں