English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکی شاہ پولیس نے 2ملزمان 8بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں شراب و گٹکا فروش 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنیاری پولیس نے مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے سپلائر علی شیر قمبرانی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار مین پوری سپلائر 1 عدد کٹے میں بھاری مقدار میں مین پوری کی سپلائی دینے کیلیے جارہا تھا دوران چیکنگ ملزم کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی، گرفتار سپلائر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پنیاری پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری جانب تھانہ مکی شاہ ایس ایچ او انسپکٹر وزیر بروہی نے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان شاہد عرف لالا راجپوت اور سرتیش پٹھان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے