ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے ہائی کورٹ میںدرخواست دائر

لاہور (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میںعدالت عظمیٰ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس پر عمل کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 8رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، یہ عدالت عظمیٰ کا تفصیلی فیصلہ ہے اور اس فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے ا سپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کر چکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملیں۔درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، عدالت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔
مخصوص نشستیں کیس

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں