English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واسا کے نااہل افسران نے شہر کو تباہ کردی اہے،یاسین بلوچ

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)نیشنل پروڈکشن ڈیفنس فارانٹرفتھ ہارمونی گورنمنٹ آف پاکستان کے صوبائی رہنما یاسین بلوچ نے کہا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سمیت واسا میں براجمان کرپٹ، کام چور اور نااہل افسران نے شہر کے بعض علاقوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ پرانی سبزی منڈی سے بدین اسٹاپ تک اور حالی روڈ کے اطراف میں گندے اور بدبودار پانی سے لبریز بڑے بڑے گڑھے، علاقے کے مکینوں کیلئے مستقل اذیت اور تکلیف دہ زندگی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ واسا کے متعلقہ عملے سمیے ذمہ دار افسران کو متعدد بار درخواستیں دی گئی ہیں۔ مگر رشوت خور بلکہ حرام خور عملاً مذکورہ علاقوں میں کسی قسم کی صفائی کا کام کرنا ہی نہیں چاہتا سیوریج کی لائنوں کے بوسیدہ اور ناقابل استعمال ہونے کی بنا پر سارا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ستم بالائے ستم یہ کہ ان علاقوں میں یو سی چیئرمیز یا ٹائون چیئرمین کا بھی وجود اور عدم وجود برابر ہے۔ عوامی نمائندگی کا لیبل لگانے والے یہ ساہو کار کبھی اور کہیں بھی منظر عام پر دکھائی نہیں دیتے۔ لاکھوں روپے کا فنڈ فاموشی سے ڈکارنے والے ان نام نہاد عوامی نمائندوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کی ابتر اور آفتزدہ صورتحال پر جلد ہی عوامی عدالت لگائی جائے گی۔ اُنہوں نے واسا کے افسران سے اپیل کی ہے کہ عوامی ہمدردی کے نام پر یہاں کا وزٹ کرکے صورتحال کا از خود مشاہدہ کریں اور 24 گھنٹے نہ ختم ہونے والی تکالیف میں مبتلا لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کے مکینوں کو اِس ضمن میں ریلف فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے