English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیلیفورنیاکے اسکولوں میں موبائل پر پابندی کا قانون منظور

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال کو محدود کرنے اور اس پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسکول بورڈز کو یکم جولائی 2026ء تک کیمپسوں میں اس سے متعلق پالیسی تیار کرنی ہو گی جس کی ہر 5 سال بعد تجدید کرنے کی بھی ضرورت ہو گی۔ کیلیفورنیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال بے چینی، ڈپریشن اور دیگر دماغی صحت کے مسائل کو بڑھاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا قانون طلبہ کو تعلیمی، سماجی ترقی اور ان کے سامنے کی دنیا پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال دیگر 13 امریکی ریاستوں نے بھی اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے