English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس: ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ماڈل ٹاون کچہری لاہور میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم ریاض کو عدالت کے روبرو پیش کردیا۔

عدالت نے ملزم ریاض کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور اسے دوبارہ 30 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم ریاض سے موبائل فون، بینک ٹرانزیکشن، رقم اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے