English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب: جیل ملازمین و افسران کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار

القمر

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام جیل ملازمین اور افسران کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں تعینات اسٹاف کے لیے بائیو میٹرک حاضری لازم کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل، ڈی آئی جیز اور تمام جیلرز کو مراسلہ جاری جاری کر دیا جبکہ حکم نامہ پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کے لیے ہے۔مراسلہ کے مطابق سینئر افسران اپنی متعلقہ جیلوں میں تمام اسٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں، ایسے افسران اور اہلکار جن کی بائیو میٹرک حاضری موجود نہ ہو وہ غیر حاضر تصور ہوں گے، جیلوں میں تعینات تمام عملہ دن کے آغاز اور اختتام پر بائیو میٹرک حاضری لگائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے